16 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملت ایران نے نویں پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے امریکیوں کے توھمات کو باطل قراردے دیا ہے۔

ابنا:  سید عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکام اسلامی انقلاب کو تین دھائياں گذرنےکے بعد بھی اس وھم میں سرگرداں ہیں کہ وہ سیاسی دباؤ اور پابندیوں سے ملت ایران کے خلاف اپنے اھداف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے نویں پارلیمانی انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے امریکی حکومت کو ٹھوس جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام بخوبی جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوری نظام کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن انہوں نے صیہونی ذرایع ابلاغ کے ذریعے منفی پروپگينڈوں سے ملت ایران کے خلاف عالمی سطح پر دباؤ کا ماحول بنانے کی کوشش کی تھی۔........ /169